مقاصدِ شریعت کی فقاہت و اجتماعی بصیرت کی اہمیت اور دینی بے شعوری کے نقصانات | 16-05-2025 Podcast Por  arte de portada

مقاصدِ شریعت کی فقاہت و اجتماعی بصیرت کی اہمیت اور دینی بے شعوری کے نقصانات | 16-05-2025

مقاصدِ شریعت کی فقاہت و اجتماعی بصیرت کی اہمیت اور دینی بے شعوری کے نقصانات | 16-05-2025

Escúchala gratis

Ver detalles del espectáculo

Acerca de esta escucha

مقاصدِ شریعت کی فقاہت و اجتماعی بصیرت کی اہمیت اور دینی بے شعوری کے نقصانات
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 18؍ ذو قعدہ 1446ھ / 16؍ مئی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
”فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ۔ (9 – التوبہ: 122)
ترجمہ: ”سو کیوں نہ نکلا ہر فرقے میں سے ان کا ایک حصہ، تاکہ سمجھ پیدا کریں دین میں اور تاکہ خبر پہنچائیں اپنی قوم کو، کہ جب لوٹ کر آئیں ان کی طرف، تاکہ وہ بچتے رہیں“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
” مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَإِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللهُ يُعْطِي، وَلَنْ تَزَالَ هَذِهِ الْأُمَّةُ قَائِمَةً عَلىٰ أَمْرِ اللهِ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ حَتّٰى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ “۔ (صحیح بخاری، حدیث: 71)
ترجمہ: ” جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے، اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے اور میں تو محض تقسیم کرنے والا ہوں، دینے والا تو اللہ ہی ہے اور یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی اور جو شخص ان کی مخالفت کرے گا، انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آ جائے (اور یہ عالم فنا ہو جائے)۔ “

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ تفقُّہ فی الدین اور دینی مہارت پیدا کرنے کی ضرورت و اہمیت اور لازمی تقاضے
✔️ بلا تفریق رنگ و نسل‘ ہر انسان دینِ اسلام کی تعلیمات میں تفقُّہ و بصیرت حاصل کرنے کا حق دار
✔️ دینی علوم کے ماہرین اور فقہا کی اطاعت ضروری، نیز دینی بے شعوری کے دُنیوی و اُخروی نقصانات
✔️ تفقُّہ و بصیرت کا معنی ومفہوم اور فقیہ کی ضرورت
✔️ شریعتِ محمدیؐ کے آٹھ مقاصد و اَہداف کی روشنی میں دینی فقاہت پیدا کرنا ضروری
✔️ آج مقاصدِ نبوت کے علی الرغم ارتفاقات و اقترابات کا نظام
✔️ مقاصدِ نبوت کے تناظر میں گرد وپیش کے حقائق کا ادراک
✔️ طاغوتی نظام کا عالمی غلبہ، مذہبی صیہونیت اور فقیہ کا کام
✔️ حدیث کی روشنی میں فقیہ کے مقاصد اور دو ذمہ داریاں
✔️ دینی فقاہت اور بصیرت رکھنے والی جماعت تاقیامت برقرار رہے گی
✔️ باشعور اور صاحبِ بصیرت و فقاہت، اجتماعیت کی پہچان کرنے اور ان کی معیت اختیار کرنے کا حکم

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

adbl_web_global_use_to_activate_T1_webcro805_stickypopup
Todavía no hay opiniones